the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

5 فروری کو ہونے والے دہلی اسمبلی انتخابات میں کون سی سیاسی پارٹی جیتے گی؟

عام آدمی پارٹی
کانگریس
بی جے پی
نئى د ہلى، 4 جنورى (يو اين آئى)پانچ خوابگاہوں والا سرکارى مکان الاٹ ہونے پر کئى جانب سے نکتہ چينى ہونے کے بعد دہلى کے وزيراعلى اروند کيجريوال نے آج کہا  ہے کہ وہ نئے دو منزلہ مکان (ڈوپلے) ميں منتقل نہيں ہونگے۔ انہوں نے دہلى حکومت سے کہا ہے کہ ان کے لئے ايک چھوٹا گھر تلاش کيا جائے۔
مسٹر کيجريوال نے يہاں اخبارى نمائندوں کو بتايا “دہلى حکومت نے مجھے جو دو مکان الاٹ کئے تھے اس سے ميرے عام حامى خوش نہيں ہيں۔ کل سے ہى ميرے دوستوں اور حاميوں کے فون آرہے ہيں وہ يہ کہہ رہے ہيں کہ مجھے 5 بيڈروم والے گھر ميں نہيں رہنا چاہئے۔ ميں پہلے ہى کہہ چکا ہوں کہ ميرى کوئى حقيقت نہيں ہے ميں عوام کى خدمت کرنا چاہتا ہوں ان کى مرضى کے مطابق ميں يہ  مکان چھوڑ رہا ہوں اور دہلى حکومت سے کہوں گا کہ مجھے چھوٹا مکان ديا جائے۔ تب تک ميں اپنے غازى آباد کے گھر سے ہى کام کرتا رہوں گا۔
مسٹر کيجريوال کو بھگوان داس روڈ پر 5۔5 کمروں والے دو فليٹ الاٹ کئے گئے تھے۔ مگر اس پر بى جے پى نے نکتہ چينى کى تھى جس نے کہا ہے کہ اتنے بڑے بڑے دو فليٹ لينے سے ان کى سادگى اور کفايت شعارى کے دعوے کى قلعى کھل گئى ہے۔
واضح ہو کہ کل جب يہ مکان الاٹ کئے گئے تھے



تب مسٹر کيجريوال نے اسے حق بجانب کہا تھا ۔ انہوں نے کہا تھا “مجھے دو علاحدہ مکان ديئے گئے ہيں ان ميں 5۔5 کمرے ہيں۔ آپ اپنا کيمرہ لے جاکر مکانات ديکھ سکتے ہيں۔ ميں اپنے کنبہ کے ساتھ ايک مکان ميں رہوں گا جبکہ دوسرے ميں ميرا دفتر ہوگا وہاں ميں دير رات تک کام کرسکوں گا۔
انہوں نے کہا “ميں پہلے بھى اپنے چار کمروں کے مکان ميں رہتا تھا اب ميں پانچ کمروں کے مکان ميں رہوں گا۔ بس اتنا ہى فرق ہے۔
تاہم وزيراعلى نے کہا کہ انکے وزيروں کے سرکارى گاڑى کے استعمال پر تنازعہ ٹھيک نہيں ہے۔
انہوں نے کہا “سرکارى گاڑى کے استعمال پر اعتراض درست نہيں ہے۔ انہيں سرکارى کام کاج کے لئے سرکارى گاڑى استعمال کرنا ہى پڑے گى۔ ہم نے کبھى بھى يہ نہيں کہا کہ ہم سرکارى گاڑى نہيں ليں گے ہم نے کہا تھا کہ ہم لال بتى استعمال نہيں کريں گے اور ہم اس پر قائم ہيں۔
دريں اثناء نيشنل کانگريس کے رہنما اور جموں کشمير کے وزيراعلى فاروق عبداللہ نے کيجريوال کے مکان کے بارے ميں تنازعہ کو يہ کہہ کر مسترد کرديا کہ “مجھے نہيں لگتا کہ کسى نے بھى شيلا ديکشت کے خلاف ان کے گھر کى وجہ سے ووٹ ديا ہے ۔ ہميں اصل معاملوں ميں دھيان دينا چاہئے ادھر ادھر کى باتوں پر نہيں۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2025 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.